لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سلمان نصیر کو پی سی بی کا عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق عبوری چیف ایگزیکٹیو کی تقرری پی سی بی آئین کی دفعہ آٹھ اعشاریہ چھ کےتحت کی گئی ہے، سلمان نصیر پہلے ہی پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر کےعہدے پر فائز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری اشتہار کے بعد کی جائے گی، سلمان نصیر ان دنوں رمیز راجہ کے ہمراہ کراچی کے دورے پر موجود ہیں اور کرکٹ کی بہتری کےلیےمختلف شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں فی الحال مزید کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
Chief Operating officer Salman Naseer appointed as acting CEO of PCB: sources. New CEO will be appointed after process of advertisement
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) October 4, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو دیا جسے منظور کرلیا گیا۔
اطلاعات یہ تھی کہ وسیم خان نےذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا، تاہم دوسری جانب اطلاعات یہ بھی تھیں کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے جبکہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔