اشتہار

پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے چوہدری پرویزالٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے اور گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الہی سے حلف لینے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب اسلام آباد میں ہوگی، صدر مملکت عارف علوی ایوان صدر میں رات 2 بجے پرویز سے حلف لیں گے،

حلف برداری کیلئے پرویزالٰہی کچھ دیر میں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں