The news is by your side.

Advertisement

ٹیم کو کس طرح کے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، تمام لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا امید ہے یہی تسلسل برقرار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے کچھ اہم چیزیں نوٹ کی ہیں جن پر کام کرنےکی ضرورت ہے، ٹیم کو پاورپلے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے والےلڑکے چاہئیں جبکہ مڈل آرڈر میں میچ کو ختم کرنے والےبلے بازوں کی ضرورت ہے، آل راؤنڈرز کو بھی توجہ دی گئی ہے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کوسلیکٹ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں کامیابی سمیٹی، تمام لڑکوں نےبہترین پرفارم کیا، امیدہے کہ تسلسل برقرار رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، دانش عزیز اور زاہد محمود شامل

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ محمد حفیظ بیرون ملک ہونے کے باعث بائیو سیکیورببل کو جوائن نہیں کرسکتےتھے، ایس او پیز کے مطابق تین فروری کو ہرحال میں سیکیورببل میں لڑکوں کو پہنچنا ہے۔

جارح مزاح بلے باز شرجیل خان سے متعلق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اچھی فارم میں ہیں لیکن ان کی فٹنس پر کام ہونا ہے، رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں انکی فارم بھی اچھی ہے، روحیل نذیراور اعظم خان بھی موجود ہیں مگر بہترین آپشن رضوان ہے،اس کے علاوہ سرفراز احمد ٹیم کےساتھ ہیں جو ٹیم کو دستیاب ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں