تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی: چکن گونیا وائرس کا پھیلاؤ جاری

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے کہ دسمبر 2016 میں چکن گونیا کے 405 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جا بجا لگے گندگی کے ڈھیر کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے چکن گونیا وائرس کا پھیلاؤ بدستور برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی افزائش کے باعث چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016 میں 405 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوری 2017 میں 359 اور فروری میں 85 کیسز سامنے آئے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قطر اسپتال میں9، لیاری جنرل اسپتال میں 8 جبکہ ایک نجی اسپتال میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مارچ اور اپریل میں چکن گونیا کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: چکن گونیا کیا ہے؟ علامات اور علاج سے آگاہی حاصل کریں

یاد رہے کہ چکن گونیا نامی یہ وائرس مچھروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس پھیلانے والے مچھر کم و بیش وہی ہیں جو ڈینگی اور زکا وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ اس کی سب سے پہلی اور عام علامات جوڑوں میں درد اور بخار ہے۔

چکن گونیا وائرس کی علامات 3 سے 7 دن کے درمیان ظاہر ہوتی ہیں۔ اس وائرس کی سب سے پہلی اور عام علامت گھٹنوں، ہتھیلیوں اور ٹخنوں سمیت جسم کے دیگر جوڑوں میں شدید درد اور تیز بخار ہے۔

دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، جوڑوں کا سوج جانا یا جلد پر خراشیں (ریشز) پڑجانا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -