اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: چکن گونیا کے وار جاری ، آج بھی کیسز 950 رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چکن گونیا کے وار جاری ہے ، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج بھی 950 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں سندھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں آج بھی نو سو پچاس مریض لائے گئے، ایم ایس ڈاکٹر فرحانہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اینٹی بائیوٹیک نہیں دے سکتے اس میں صرف پینڈول ہی دی جاتی ہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ اس بیما ری کا واحد علاج احتیاط ہے، ڈاکٹر فخر نے ضلع ملیر کو مچھروں سے پاک علاقہ بنانے پر زور دیا،انتظامیہ کے مطابق اس بیماری کو چکن گونیا قرار دیا گیا ہے جبکہ مزید نمونوں کے ٹیسٹ رپورٹس این آئی ایچ اسلام آباد سے آنا ابھی باقی ہے۔


مزید پڑھیں: کراچی: ملیر میں چکن گونیا بیماری، مزید 45مشتبہ مریض رپورٹ


یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مزید پینتالیس مشتبہ مریض گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں رپورٹ ہوئے تھے، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لے لیے ہیں، انتظامیہ کے مطابق اضافی ڈاکٹر کی ٹیم میں سے کوئی نائٹ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال کے پندرہ ڈاکٹر بدستور زیرِ علاج ہیں، پیرامیڈیکل اسٹاف کے تیس ملازمین بھی اس وائرس سے متاثرہیں، اسلئے پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کاسامنا ہے۔

دوسری جانب چکن گونیا سے متعلق وفاقی حکومت نے اہم معلومات جاری کردیں، بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مادہ مچھر کے کاٹنے سے وائرس انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، مچھر کے کاٹنے کے اوقات دن کی روشنی اور سہ پہر کے بعد ہیں، وائرس والے مچھرکی افزائش صرف صاف پانی میں ہوتی ہے۔ مچھر کاٹنے کے چار سے آٹھ روز کے اندر علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

غیرمتواتر بخار اور جوڑوں پٹھوں کا درد، خارش اور سردرد علامات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں