جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چکن گونیا کی وبا، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چکن گونیا کا مرض سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے، عالمی ادارے صحت کا وفد منگل کو کراچی پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق چکن گونیا کی وبا کے پیش نظر عالمی ادارے صحت کی ٹیم دو مئی کو کراچی پہنچے گی، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے عالمی ادارے صحت سے چکن گونیا سے متعلق آگاہی اورمریضوں کےعلاج کیلئے مدد کی درخواست کی تھی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ نے خط لکھا تھا کہ عالمی ادارہ صحت چکن گونیا کے خاتمے میں مدد اور اقدامات کرے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈائریکٹرہیلتھ کے خط کا مثبت جواب بھی موصول ہوا اور اب عالمی ادارئے صحت کا وفد کراچی کے چکن گونیا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ دو اور تین مئی کو کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد چکن گونیا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی، صوبائی وزیر صحت

یاد رہے گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے اور وائرل بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین کی جاتی ہے ، مگر چکن گونیا کے حوالے سے اب تک دنیا میں کوئی بھی ویکیسن دریافت نہیں ہوئی ہے ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دسمبر 2016 میں اس مرض کا انکشاف ملیر کے علاقے سعود آباد میں ہوا اور صرف سعود آباد کی حدود میں 63 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہوئے جبکہ کورنگی ، اورنگی اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے مریض سامنے آئے ۔

 

 

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں