کراچی: سعیدآباد میں پندرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ بچے نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔
پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے میں عبداللہ نامی ملزم پندرہ سالہ بچے خالد کو گزشتہ دو برس سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، گزشتہ روز بچے نے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایچ او سعید آباد ناصر محمود کے مطابق متاثرہ بچے کی عبداللہ نامی شخص کے ساتھ ہم آہنگی تھی، ملزم بچے کا پڑوسی ہے، بچہ اکثر اوقات ملزم کے ساتھ وقت گزارتا تھا، بچے کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
جس میں بچے نے زیادتی کا اقرار کیا ہے، ایم ایل رپورٹ کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔