ملتان : قصور کے بعد ملتان میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا ایک گروہ سامنے آگیا، جس میں ملوث پانچ ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور واقعے کے بعد ملتان میں ممتاز آباد پولیس بھی جاگ گئی، ڈھائی ماہ قبل بچوں سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے گروہ کے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کردیں، چھاپہ مار ٹیموں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں تاہم مزید ویڈیوز کے لئے بھی تحقیقات کررہے ہیں، مرکزی ملزم اسد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
ملزمان میں طیب،احمد،ارباز ،شامو جٹ،عرفان عرف فانا اور معظم جونے شاہ شامل ہیں، ملزمان نے چودہ سالہ لڑکے مصطفیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل بھی کرتے رہے۔