ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بارہ سالہ بچے سے ذیادتی اور قتل کا سفاک ملزم پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پنوں عاقل میں مسجد کی چھت سے برآمد ہونے والی12سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سندھ کے شہر پنو عاقل میں ایک مسجد سے 12 سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سکھر پولیس کے مطابق بچہ زیادتی و قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شفیق جتوئی نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

مقتول بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ذیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے پھرتی سے کیس کی تفتیش کی اور ملزم تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شفیق جتوئی نے 12سالہ آفاق واگھو کے ساتھ بدفعلی کی اور پکڑے جانے کے خوف سے پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کردیا۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ بچے کی دو روز قبل مسجد کی چھت سے لاش برآمد ہوئی تھی، مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : نماز پڑھنے جانے والے بچے کی لاش برآمد

مقتول بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے جاتا تھا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں تھی۔

مقتول بچے کے والد احسان واگھو کالج کے لیکچرار ہیں، مقتول کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں