کراچی : شہر قائد میں سفاک ملزم نے معصوم بچی سے زیادتی کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معصوم کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز نیو کراچی کے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔
پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز بچی کو اپنی دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد دکان بند کرکے فرار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ زیادتی کرنے والے ملزم بشیرکی عدم گرفتاری کے خلاف آج دوپہر اہل علاقہ کی جانب سے اجمیر نگری تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔
سکھر: پیش امام کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ، عدالت نے ملزم کا ریمانڈ دے دیا
واضح رہے کہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں مسجد کے پیش امام نے دس سالہ بچی افسانہ بنت احسان سمیجو سے زیادتی کی جس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے، ملزم شفقت سمیجو کو سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے گرفتار ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔