کراچی : نگراں سندھ حکومت نے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں کے اسکول کی ٹائمنگ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ آرٹسٹ کے تعلیمی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے نگراں سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں کے اسکول کی ٹائمنگ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے جاری "سندھ چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس دو ہزارتئیس” کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر تمام اداکاروں کو اسکول کے اوقات کار میں کسی ڈرامائی پرفارمنس یعنی ڈراما اور فلم کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈراما انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کے کام کے اوقات طے کیے جائیں گے اور چائلڈ اداکاروں کواسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایا جائے گا جبکہ رات دیر تک شوٹنگ اور ریکارڈنگ کےلیےبھی نہیں روکا جائے گا۔
وزارت ثقافت نے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے آرٹسٹ کے لیے نئے قوانین تیار کیے ۔