پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

شادی میں پیسے لوٹتے ہوئے بچہ جان سے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شادی کے دوران پیسے لوٹتے ہوئے بچہ جان سے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے11یعقوب آباد میں پیش آیا جہاں شادی میں نوٹ اڑائے جا رہے تھے کہ پیسے لوٹتے ہوئے بچہ گاڑی کی زد میں آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ لوٹتے ہوئے 11 سالہ مزمل گاڑی کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوا۔ تقریب کیلئے گاڑی کرائے پر منگوائی گئی تھی اور واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع سے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جب کہ متوفی کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ویگو گاڑی رینٹ اے کار سے منگوائی گئی تھی جو بارات کے ہمراہ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں