تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بولان میں قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک، شدید گرمی میں بچہ جاں بحق ہوگیا

کوئٹہ کے قریب بولان میں قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام اور شدید گرمی کی وجہ سے کمسن بچے کی جان چلی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق سیاحتی مقام گوکرت سے پنجرہ پُل تک کئی کلو میٹر پر گاڑیوں کی قطاریں ہیں۔ سیکڑوں گاڑیاں آج صبح سے پھنسی ہوئی ہیں اور ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔

ٹریفک غیر آباد علاقے میں جام ہونے سے خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ سیلاب میں بہہ جانے والی سڑک کی خراب حالت کے باعث ٹریفک جام ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم کا کہنا ہے کہ انکوائری کی جا رہی ہے کہ کس طرح ہیوی ٹریفک سڑک پر آئی، وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے معاملے کا نوٹس لیا، اب اس کی تحقیقات ہوں گی۔

فرح عظیم نے کہا: ’بولان قومی شاہراہ پر ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک جام ہوا۔ عوام کو بولان قومی شاہراہ پر ہیوی ٹریفک کے لیے منع کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نےغفلت برتنے والے ہر افسر کے خلاف کارروائی کی ہے‘۔

ترجمان نے کچھ روز قبل جعفر آباد میں سیلاب متاثرہ خاندان کی بچہ لاپتاہونے کے معاملے پر کہا کہ بچی کے لاپتا ہونے کے واقعے میں دشمنی کا معاملہ سامنے آیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کا جلد پتا چلا لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -