ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنڈدادن خان: بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی‘ بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : صوبہ پنجاب کےعلاقے پنڈدادن خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کےعلاقے پنڈدادن خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کربچہ جاں بحق اورمیاں بیوی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرمیاں بیوی کو ملبے سے نکال کرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گزشتہ روز بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ لاہور میں گزشتہ ماہ 27 جون کو دو گھروں کی چھتیں گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 26 ٹریفک حادثات میں 14 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

بارش کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

واضح رہے کہ رواں سال 9 اپریل کوشیخوپورہ میں تیزآندھی کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بجی جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں