تازہ ترین

دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر بچہ معجزاتی طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 3 سالہ بچہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر معجزاتی طور پر محفوظ رہا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تین سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ دوسری منزل کی بالکونی پر کھیلنے کے دوران پھسل کر نیچے گلی میں گر تاہم وہ محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 3 سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گر گیا تاہم معجزانہ طور عین اسی وقت ایک سائیکل رکشہ وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم دہ سیٹ پر آکر گرا اور محفوظ رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ سارا منظر محفوظ ہوگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سائیکل رکشہ کے ساتھ گلی میں داخل ہوتا ہے اور جیسے ہی اس گھر کے دروازے کے قریب پہنچتا ہے تو اچانک ایک بچہ اوپر سے نیچے رکشے کی پچھلی سیٹ پر آگرتا ہے۔

رکشہ کے مالک نے فوری طور پر بچے کو گود میں اٹھایا اس وقت تک گھر کے دیگر افراد بھی باہر آگئے اور بچے کو خوشی سے چومنے لگے، بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -