اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ٹرین گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ٹریک پر گرنیوالے بچے کو کس طرح بچایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے ٹریک پر گرنے والے بچے کو اجنبی شخص نے اپنی جان پر کھیل کر بچالیا، بچے کے پٹریوں پر گرنے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

لندن کے نارتھ ایسٹرن ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ایک بہادر نے مسافر پٹری پر گرنے والے بچے کو بچایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بچہ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا تھا جبکہ ایک خاتون بھی اس کے پیچھے دوڑتی ہوئی آرہی تھی۔

عورت کے پیچھے ایک اور بچہ بھی دوڑ رہا تھا تاہم وہ اس دوران رک گیا جبکہ پٹریوں کی طرف بھاگتا ہوا بچہ ٹریک پر پلیٹ فارم سے نیچے گریا۔

- Advertisement -

اس دوران وہاں موجود لوگ کافی حیران و پریشان ہوگئے اور مڑمڑ کر اس طرف دیکھنے لگے، ایسے میں کئی لوگ جائے وقوعہ کی طرف بھاگے، ایک اجنبی شخص نے ہمت دکھاتے ہوئے نیچے پٹریوں پر چھلانگ لگادی۔

اس سے قبل کہ ٹرین پلیٹ فارم سے گزرتی، محض چند سیکنڈ پہلے مذکورہ شخص نے بچے کو خطرے سے بچالیا اور چھلانگ لگا کر پٹریوں سے اوپر پلیٹ فارم پر چلا گیا۔

اس واقعے کی ویڈیو ٹرین کمپنی لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے نے ریل سیفٹی ویک پر جاری کی ہے، اس کے ساتھ دو دیگر ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں مسافروں کو ٹرینوں کے ارد گرد حفاظتی نقطہ نگاہ کے تحت خبردار کیا گیا ہے۔

ایکس پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’شکر ہے، اس واقعے کے نتیجے میں بچے کو صرف معمولی جسمانی چوٹیں آئیں، تاہم اس کا نتیجہ بہت زیادہ سنگین ہو سکتا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں