تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

ماما! کیا میں دو بسکٹس لے سکتا ہوں؟ لائیو نشریات کے دوران بچے کی انٹری

واشنگٹن : بین الاقوامی تعلقات کی ماہر خاتون کے بیٹے لائیو نشریات کے دوران بسکٹس مانگنا شروع کردئیے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد کئی اداروں نے ورک فار ہوم کا طریقہ اپنایا ہوا ہے، جہاں گھر سے کام کرنے کی آسانی ہے وہی ورک فار ہوم میں متعدد مشکلات بھی پیش آتی ہیں اور اکثر چھوٹے بچے ان مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

ورک فار ہوم میں سہولت کےلیے زوم ایپ انتہائی کارآمد ہے لیکن وہی مشکل کا باعث بھی بنتی ہے کیوں کہ لائیو ویڈیو کال کے دوران گھر کوئی فرد کیمرے کے سامنے آجاتا ہے یا کوئی بچہ لائیو ویڈیو کچھ مانگتے لگتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ اسکائی نیوز کی بین الاقوامی امور کی ماہر تجزیہ کار خاتون ڈیبوراح ہائی نیس کے ساتھ پیش آیا جو لائیو نشریات کے دوران عالمی حالات پر اہم انٹرویو دے رہی تھیں۔

ڈیبوراح انٹرویو دے رہی تھیں اچانک ان کا کمسن بچہ کمرے داخل ہوا لائیو نشریات کے دوران اپنی والدہ سے بسکٹ مانگنے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کمرے میں داخل ہوا اور اپنی والدہ نے کہا کہ ’کیا مجھے دو بسکٹس مل سکتے ہیں‘؟

خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور نیوز اینکر مارک آسٹن سے کہا کہ معذرت چاہتی ہوں میرا بیٹا کمرے میں داخل ہوگیا ہے‘ جس کے بعد کیمرہ دوبارہ نیوز اینکر کی جانب گھوم گیا اور مارک آسٹن نے کہا کہ ’ڈیبوراح کچھ گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہوگئی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -