تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بچے نے کمسن بھائی کے لیے بڑی قربانی دے دی، تصویر وائرل

شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں چھوٹے بچے نے اپنے بھائی کے لیے بڑی قربانی دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے چھوٹا بچہ خود کڑکتی دھوپ میں جھلستا رہا اور اپنے چھوٹے بھائی کو گرمی سے بچانے کے لیے اپنی قمیص اتار کر اس کا سرڈھانپ رہا ہے۔

یہ واقعہ ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورگلا میں پیش آیا یہ علاقہ خشک صحرائی آب و ہوا اور گرمی کےحوالے سے مشہور ہے اور یہاں پر اوسط درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

تصاویر سے دونوں بچوں کے باہمی رشتے کا پتا نہیں چلتا تاہم ریاست اورگلا کے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر دو حقیقی بھائیوں حذیفہ اور عبدالرحمان ہیں۔

دوسری جانب الجزائر کے صحافی ریاض بوزینا نے اپنے ’فیس بک‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ تصویر یعقوب بزالا نامی نوجوان نے کھینچی ہے اور اس کا تعلق اورگلا ہی سے ہے۔

بوزینا نے بتایا کہ اس نے یہ تصویر 2 جون 2022 کو ایسے ہی اچانک کھینچی گئی تھی جب وہ انتہائی گرم موسم میں کام پر جا رہا تھا۔
اس بہادر بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کی حفاظت کرتے ہوئے اس کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، کڑکتی دھوپ میں بڑے بھائی نے اپنی قمیص اتاری اور اسے چھوٹے بھائی کے سر پررکھ کر اسے سایہ فراہم کیا۔

بڑے بھائی کی جانب سے چھوٹے بھائی کا سرڈھانپنے کی تصویر کو سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -