منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ویڈیو: شیر خوار بچہ والد کے ہاتھوں سے پھسل کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شیر خوار بچہ اپنے والد کے ہاتھوں سے حادثاتی طور پر پھسل کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج زیرِ گردش ہے جس میں کمسن بچہ تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد اپنے بچے کو گود میں اٹھائے تیسری منزل کے کنارے پر کھڑا ہے اور اس دوران معصوم ہاتھوں سے پھسل جاتا ہے۔

بچہ تقریباً 40 فٹ کی بلندی سے زمین پر گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معصوم کی موت کی تصدیق کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں