جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

چائلڈ اسٹار حورین کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی چائلڈ اسٹار حورین علی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چائلڈ اسٹار حورین علی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

حورین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فن ٹائم آن سیٹ۔‘

- Advertisement -

حورین علی ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ’ٹین ڈبے والی آئی۔‘ جب ان کی دوست بھی یہی الفاظ کہہ رہی ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے کافی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

حورین علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرچکی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی حورین نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ حورین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہانیہ عامر کے ’بچپن‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں