منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

15 ماہ کا بچہ تیز دھار بلیڈ نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں غلطی سے تیز دھار بلیڈ نگل جانے کے باعث 15 ماہ کے بچے کی طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پرتاپ سنگھ کے 15 ماہ کے بیٹے روہت سنگھ نے گلی میں کھیلتے وقت زمین پر پڑا بلیڈ اٹھا کر منہ میں ڈال دیا تھا جو اس کے گلے میں اتر گیا۔

اہل محلہ نے روہت سنگھ کو گلی میں الٹیاں کرتے دیکھا تو فوراً والدین کو اطلاع دی جنہوں نے معصوم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

تیز دھار آلہ روہت سنگھ کی سانس کی نالی میں پھنس چکا تھا جس کے باعث اسے سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کے جسم میں بلیڈ ہونے کی تصدیق کی اور کافی کوششوں کے بعد اسے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے، اگر اسے بروقت اسپتال نہ لایا جاتا تو معصوم کی جان جا سکتی تھی۔

گزشتہ سال مارچ میں بھارت کی ریاست راجستھان میں 25 سالہ یشپال سنگھ 56 بلیڈ نگل گیا تھا جس کے باعث اسے خون کی الٹیاں ہوئی تھیں۔

نوجوان کو جب اسپتال میں منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر ایکسرے رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

ڈاکٹر کو سونو گرافی اور اینڈواسکوپی کی ٹیسٹ کے بعد واضح طور پر معلوم ہوا تھا کہ اس کے پیٹ میں دھات کے بلیڈ موجود ہیں جس کے بعد اس کی سرجری کی گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ نوجوان کی حالت مستحکم ہے جبکہ مریض نے بلیڈ کو کور کے ساتھ کھا لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں