سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معصوم بچہ ایک بیٹ تھاما ہوا ہے اور بتا رہا ہے کہ وہ کس کرکٹر کا بیٹ ہے۔
پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور میدان کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں بچے بڑے سبھی اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد صید نامی صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا جس کا نام وہ عماد لے رہے ہیں۔
ویڈیو میں وہ عماد سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ اس بلے کو کیوں دکھا رہے ہیں اور اسے کیوں استعمال کررہے ہیں؟‘
اس پر بچہ اپنے والد کو بتاتا ہے کہ اس لیے کے فخر زمان میرے بہترین بیٹسمین ہیں اور وہ یہی بلا استعمال کرتے ہیں۔
Fakhar Zaman pic.twitter.com/c7eM41qLmM
— Ahmad Said (@SaidAhm27258941) February 16, 2022
ویڈیو کو فخر زمان نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوہ بہت ہی پیاری ویڈیو ہے خوش رہو۔‘
Aww so cute. Stay blessed young man https://t.co/3Kdyy0jA5P
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) February 16, 2022
صارفین کی جانب سے بھی بچے کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور فخر زمان کی جنوبی افریقہ اور پی ایس ایل 7 میں شاندار کارکردگی کی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔