تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چنیوٹ میں آوارہ کتوں کا بچے پر حملہ، جسم کے متعدد حصے کھا گئے

چنیوٹ کے نواحی علاقہ ٹاہلی منگینی میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کو بھنبھوڑ کر جان سے مار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بچے کی شناخت بلال حسن کے نام سے ہوئی ہے جو گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

کتے اس کے جسم کے متعدد حصے کھا گئے جس سے وہ چل بسا۔ اہل خانہ نے کتوں کو اکٹھا دیکھا تو بھگایا۔ گھر کے بلال جسم کے متعدد حصوں کے بغیر مردہ حالت میں پڑا تھا۔

اس واقعے سے دیہات میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ لوگوں نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی۔

اہل خانہ کے مطابق علاقہ میں متعدد کتے پھر رہے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے ان کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے جس وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -