کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے دو ننھے بھائیوں کی تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مضرِ صحت کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی کراچی کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔ نمازِ جنازہ ڈیفنس کی مسجدِ عائشہ میں پڑھائی گئی۔
[bs-quote quote=”متاثرہ خاندان کا دکھ بانٹنے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
بچوں کی نمازِ جنازہ میں والد احسن اسلم کے ضبط کا بندھن بھی ٹوٹ گیا، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اسپتال میں زیرِ علاج والدہ کو بچوں کا آخری دیدار کرایا گیا۔ متاثرہ خاندان کا دکھ بانٹنے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا۔
ڈیڑھ اور پانچ سال کے محمد اور احمد کی طبعیت زم زمہ کے معروف ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے پر بگڑی، دونوں بھائی دورانِ علاج چل بسے، جب کہ ماں زیرِ علاج ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بچوں کی موت بہ ظاہر زہر خورانی سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، ریسٹورنٹ سیل. 4 افراد زیر حراست
دریں اثنا مضرِ صحت کھانے سے 2 معصوم بھائیوں کی افسوس ناک موت پر سندھ اسمبلی میں دعا کرائی گئی۔
[bs-quote quote=”معصوم بھائیوں کی افسوس ناک موت پر سندھ اسمبلی میں بھی دعا کرائی گئی۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]
خیال رہے گزشتہ روز کلفٹن میں زم زمہ کے ایک ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے کے بعد بچوں اور ان کی ماں کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم بچے جاں بر نہ ہو سکے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کیا اور کھانے کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیے۔ پولیس نے زم زمہ ریسٹورنٹ سے چار افراد کو بھی حراست میں لیا۔