لاہور: وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) 7 سال سے گمشدہ 3 بچوں کو لاہور کے علامہ اقبال انترنینشل ایئرپورٹ سے بازیاب کروا لیا۔
ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن لاہور نے گمشدہ بچوں کو بازیاب کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بچوں کو اٹلی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر بازیاب کروایا گیا۔ پنجاب پولیس حافظ آباد کی درخواست پر بچوں کی گمشدگی پر یلونوٹسز جاری کیے گئے۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے بچوں کی بازیابی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ گمشدہ بچوں کی بازیابی کیلیے انٹرپول ہمہ وقت کوشاں ہے۔
- Advertisement -
احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ انٹرپول کے نئے سسٹم کے انضمام سے نئی تاریخ رقم ہوئی، گمشدہ بچوں کی بازیابی مزید مؤثر طریقے سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔