بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام میں آج صبح مقامی افراد کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس میں پھنسے طلبہ کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح بٹگرام تحصیل کے آلائی یوسی بٹنگی پاشتو کے علاقے میں مقامی افراد کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس وقت چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹی تو اس میں طلبہ اور اساتذہ سوار تھے جو کئی گھنٹوں سے زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔

چیئر لفٹ میں پھنسے شخص گلفراز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیئر لفٹ میں ان کے ہمراہ سات بچے اور ایک شخص پھنسا ہوا ہے، بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

- Advertisement -

ہزاروں فٹ بلند چیئر لفٹ میں پھنسے طلبہ واساتذہ کو بچانے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب

گلفراز نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا۔ پہلے چیئر لفٹ کی ایک رسی ٹوٹی اور پھر دوسری رسی ٹوٹ گئی، چیئر لفٹ کے دونوں اطراف دو دو میل کا فاصل ہے، ہم کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں