منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اگر کہیں غفلت ہوئی ہے تو پردہ نہ ڈالا جائے، جاں بحق بچوں کے والد کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد فیصل زمان کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ تحقیقات سے پتہ چلے گی، اگر کہیں غفلت ہوئی ہے تو پردہ نہ ڈالا جائے۔

کوئٹہ:بچوں کی تدفین کےبعدوالد فیصل زمان کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا غم میں شریک ہونےپرسندھ اور بلوچستان حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں، موت کی وجہ تحقیقات سے پتہ چلے گی، اگر کہیں غفلت ہوئی ہے تو پردہ نہ ڈالا جائے۔

کوئٹہ: مبینہ طورپرمضرصحت کھانےسے جاں بحق بچوں کی تدفین کےبعدوالد فیصل زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا غم میں شریک ہونے پر لوگوں کا شکرگزارہوں، راستے میں کھانے کے بعد کراچی میں رات کو بریانی کھائی، رات دو بجے بہن کا بھی انتقال ہوا۔

فیصل زمان کا کہنا تھا کہ غم میں شریک ہونےپرسندھ اور بلوچستان حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں ، موت کی وجہ تحقیقات سے پتہ چلے گی، اگر کہیں غفلت ہوئی ہے تو پردہ نہ ڈالا جائے، کیوں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں اور پتہ نہیں چلتا۔

انھوں نے مزید کہا شکر ادا کرتا ہوں ساہیوال جیسا واقعہ میرے ساتھ نہیں ہوا، بیوی نے بتایا بیڈ کے نیچے چوہے مار ادویات پڑی تھیں ، میں نے پولیس کو تفتیش کیلئے اس پہلو کا بھی بتایا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں مبینہ فوڈ پوائزننگ سے جاں بحق 5 بچوں کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا

یاد رہے کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کو نماز جنازہ کے بعد پشین میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ بچوں کی پھوپھو بھی چل بسی اور والدہ زیر علاج ہے، اٹھائیس سالہ بینا کی میت بھی آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا، ،تفتیشی ٹیم نے قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کےمتعلق تفصیلات بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں