اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

چلڈرن اسپتال کے عملے پر بچہ تبدیل کرنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے چلڈرن اسپتال عملے پر بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگ گیا۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر میڈیکل چلڈرن اسپتال کو رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق بچے کو اس کے والد نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا حالت تشویشناک ہونے پر بچے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنےکی ضرورت تھی، والد سے بچہ وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے خلاف اہل خانہ نے بچہ ڈسچارج کروا لیا، اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کہیں بھی بچہ تبدیل نہیں ہوا، اہلخانہ تمام ڈاکومنٹس پر دستخط کرنے کے بعد اسپتال سے  نکلے تھے۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو تبدیل کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں