تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا، بے بس والدین دیکھتے رہے، ہر طرف چیخ و پکار، ویڈیو دیکھیں

ہان زونگ : چین کے ایک تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ساتھ کھڑے والدین بے بسی کے عالم میں بچوں کو گرتا دیکھتے رہے۔

چین کے صوبے شانزی کے ایک تفریحی پارک میں گزشتہ روز ایک خوفناک منظر نے دیکھنے والوں کے رونگٹھے کھڑے کردیے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہان زونگ کے ایک تفریحی پارک میں27 جولائی کو پیش آیا، بچوں کا جھولا الٹنے اور گرنے سے مجموعی طور پر18 افراد زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فروٹ فلائنگ چیئر نامی اس جھولے سے کئی بچے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک اس نے زمین کی جانب جھکنا شروع کردیا۔

یہ دیکھ کر جھولے کے باہر کھڑے بچوں کے والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ بے بسی کے ساتھ وہاں کھڑے مدد کیلئے چیخ و پکار کرتے رہے۔

جھولے میں لگی لمبی لمبی رسیوں سے جڑی نشستیں اپنے مدار میں گھوم رہی تھیں، پہلے رسیاں ٹوٹیں اور پھر چند ہی سیکنڈ میں پورا جھولا زور دار دھماکے سے زمین پر آگرا۔

جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ بچوں کو اٹھانے کیلئے دوڑ پڑے، حادثے میں بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -