ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈاکوؤں نے آنکھوں میں مرچیں جھونک کر دکاندار کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع لیہ میں ڈاکوؤں نے آنکھوں میں مرچیں جھونکنے والی مثال سچ کر دکھائی اور دکان کا صفایا کر گئے۔

پولیس کے مطابق چوک اعظم کے علاقے فتح پور کے بازار میں ڈاکو دوا لینے کے بہانے میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے۔ 2 ڈاکوؤں نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نقدی اور موبائل لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل کراچی میں نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کے ساتھ بھی ایسی ہی ایک انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈاکو نے پہلے ریسٹورنٹ میں فون کر کے آرڈر بک کروایا، بکنگ کے وقت ڈاکو نے بتایا کہ اس کے پاس 5 ہزار روپے کا نوٹ ہے۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے فوڈ ڈلیوری بوائے کو 5 ہزار کے نوٹوں کا کھلا دے کر بھیجیے گا۔ ڈلیوری بوائے جب کھانا لے کر پہنچا تو ڈاکو نے اسے مخصوص جگہ رکنے کا کہا۔

شہری پارکنگ میں آرڈر لینے آیا تو اس کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ ڈاکو نے ڈلیوری بوائے سے کھانا اور 9 ہزار روپے چھین لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں