تازہ ترین

باورچی خانے کے بھوت نے بچیوں کیساتھ کیا کیا؟ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

ایک خاتون نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیش آئے خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دو بچیاں کسی پراسراچ شو سے خوفزدہ ہورہی ہے۔

’بھوت’ کے حوالے سے دنیا میں ہمیشہ بحث رہی ہے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کوئی ایسی مخلوق ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی لیکن بعض کا خیال ہے کہ یہ محض افسانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اسی طرح ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کمسن بچیوں کے ساتھ پراسرار حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی، خاتون کا کہنا ہے کہ میری بیٹی جب باورچی خانے کے باہر اپنی دوست کے ساتھ چھوٹی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھارہی تھی تو اس کی نظر کچن میں موجود کسی پراسرار شہ پر پڑی۔

اس کے بعد وہ ڈرنے لگی اور روتے ہوئے میرے پاس آگئی جبکہ دوسری بچی اس کا مذاق اڑاتی رہی اور پھر جب اس نے پیچھے مڑ دیکھا اور چند سیکنڈ دیکھنے بعد زور دار چیخ ماری اور ڈور پر میری طرف آئی اور رونے لگی۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کیا جس کو اب تک 10 لاکھ سے زائدلوگ دیکھ چکے ہیں، اس ویڈیو کا کیپشن ہے کہ ’لڑکی نے بھوت دیکھا اور بھاگ گئی‘،

ایسی ہی ایک ویڈیو کچھ روز قبل ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شیرخوار بچی کو کسی شہ نے زبردستی بیڈ کے نیچے کھینچ لیا تھا، مذکورہ ویڈیو کو 80 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک نے لکھا اپنے گھر کی چابی بھوت کو دے کر آپ لوگ چلے جائیں

Comments

- Advertisement -