تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بن مانس بھی آپس میں رابطہ رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے لگے

پراگ : چیک ری پبلک ک چڑیا گھر انتظامیہ نے چیمپنزیوں کے آپس میں رابطے کےلیے زوم کال کا اہتمام کردیا تاکہ ان کی روزمرہ زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔

زوم ایپلیکیشن کی شہرت میں کرونا وبا کے باعث بے پناہ اضافہ ہوا، کیونکہ وبائی صورتحال پر قابو پانےکےلیے دنیا بھر میں لاک ڈاوٗن ہوگیا تھا، لاک ڈاوٗن کے دوران دفتر امور کی انجام دہی اور تعلیمی سرگرمیاں زوم کال کے ذریعے انجام دی جارہی تھی۔

لیکن اب وسطی یورپی ملک چیک ری پبلک نے چیمپنزیوں کے آپ میں رابطے کےلیے زوم کال کا انتظام کیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے تجرباتی طور پر گزشتہ شب یہ اقدام اٹھایا تاکہ بن مانسوں اور بندروں کی تفریح کا انتظام ہوسکے اور ان کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران بندر اور بن مانس چڑیا گھر بند ہونے کی وجہ سے بوریت کا شکار ہوگئے ہیں، اسی لیے انتظامیہ نے چیمپنزیوں کے پنجرے میں ایک بڑی اسکرین نصب کی ہے جس کے ذریعے بن مانسوں کا دوسرے شہر میں موجود بن مانسوں سے رابطہ کروایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -