تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

چین کا سی پیک منصوبوں میں بڑی پیشرفت کا اعتراف

اسلام آباد: چین نے سی پیک منصوبوں میں بڑی پیشرفت کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 11ویں انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹریشن فورم کا اجلاس ہوا جس سے مکاو اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خطاب کیا۔

ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹو کی تعمیرایک اہم پائلٹ پروگرام ہے، انفراسٹرکچر، توانائی کےمنصوبوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، متعدد شاہراہوں کی تعمیرسے روزگار پیدا ہوا،معاشی ترقی کوفروغ ملا۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سےمقامی لوگوں کوفائدہ پہنچا، وباکے باوجود سی پیک کے منصوبےمعمول کےمطابق آگےبڑھے، منصوبےپاکستان کی معاشی نموکوسمجھنےمیں اہم کردار اداکرتےہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے، 5 سال میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت 22 تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کےباوجود سی پیک کےتمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے امن،معاشی نموپرمبنی مستقبل کی امیدروشن ہوئی ہے۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر پرسرمایہ کاری معیشت کی بحالی میں کلیدی ثابت ہوگی، سی پیک کےتحت کسی منصوبے کےتعمیراتی کام کومعطل نہیں کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -