ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چین میں ویزا فری انٹری کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے بحری جہازوں پر بیرون ملک سے آنے والے گروہوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی۔

چین نے بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے اور اپنی ٹریول مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے کروز بحری جہازوں کے ذریعے ملک آنے والے غیر ملکی ٹور گروپس کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کی ہے۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، کروز بوٹس پر بیرون ملک ٹور گروپ 15 دن تک بغیر ویزے کے چین میں داخل ہو سکیں گے اور قیام کر سکیں گے۔

- Advertisement -

اس نئی پالیسی کا اطلاق 15 مئی سے ہو چکا ہے۔

امیگریشن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار ماو سو نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹور گروپ شنگھائی، چنگ ڈاؤ، ڈالیان اور ہائیکو سمیت 13 بندرگاہوں سے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ کوالیفائنگ ٹور گروپوں کو ڈومیسٹک ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ وصول کرنے اور سنبھالنے کی ضرورت ہے اور انہیں ساحلی صوبوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت بیجنگ کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں