بیجنگ : وسطی چین کے ایک تفریحی پارک میں تیز جھولے سے گر کر ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی چین کےتقریحی پارک میں جھولے میں بیٹھی نوجوان لڑکی جھولے سےگرنےکےبعد لوہےکے جنگلے سے ٹکرائی اور شدید زخمی ہوگئی جسےفوراََ اسپتال لےجایاگیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جھولے کی سیٹ بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حفاظتی بار بھی مضبوطی سے بند نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
ویڈیو فوٹیج میں ڈیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جھولے سے لٹک رہی ہے جس کے بعد وہ اس سے نکل کر جنگلےسےجاٹکرائی۔
چینی اخبار کے مطابق لڑکی کے خاندان اور پارک انتظامیہ میں معاوضے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔لڑکی ان کی اکلوتی اولاد تھی جس کے بدلے اب انہیں 870000 یوان تقریباََایک لاکھ 27 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی جائے گی۔
خیال رہےکہ چین میں حفاظتی انتظامات کے نگراں ادارے نے حکام سے کہا ہے کہ تمام پارکوں کے بڑے جھولوں کو مزید جانچ تک بند کر دیا جائے۔
واضح رہےکہ ادارے نےایسے جھولے رکھنے والی تمام کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال سے منع کر دیا ہے جبکہ اس جھولے کے بنانے والوں سے اس کی مزید جانچ پڑتال کرنے کو کہا ہے۔