جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیڑھ سال بعد پاک چین سرحدی تجارت بحال

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : ڈیڑھ سال بعد پاک چین سرحدی تجارت بحال کردی گئی ، چین اور پاکستان کی جانب سے سرحد کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین سرحدی تجارت بحال کردی گئی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، چین کی طرف سے سرحد کھولنے کے بعد پاکستان نےبھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خارجہ کےنوٹی فکیشن میں سرحد ایس اوپیزکے تحت کھولنےکے احکامات دیئے گئے ہیں ، پاک چین سرحدی تجارت کورونامسائل کی وجہ سے ڈیڑھ سال بندرہی۔

دوسری جانب وزارت خارجہ چائنہ ڈویژن نے لیٹر جاری کیا ہے ، جس میں کہا گی چین نے اپنا بارڈر خنجراب کھول دیا ہے، اس حوالے اے وزارت خارجہ چائنہ ڈویژن نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو بھی آگاہ کیا۔

چینی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو بارڈر کھولنے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا چین نے اپنا بارڈر کھولاہے آپ بھی اپنا بارڈر کھول لیں۔

خیال رہے پاکستان کی درخواست پر چینی حکومت نے تجارت کی اجازت دیتے ہوئے سخت شرائط لاگو کی تھیں، چینی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی شرائط کے تحت کوئی بھی پاکستانی تاجر چین نہیں جا سکے گا جبکہ تجارتی سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ پاکستانی سرحدی حدود میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں