اسلام آباد : سعودی عرب، چین اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، چین اور یواےای سے 12 ارب ڈالرقرض رول اوور کی درخواست پر جلد یقین دہانی کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ ہے کہ موجودہ ٹرم اینڈ کنڈیشن پر رول اوور کرنے کیلئے کوشش کررہےہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایکسٹرنل فنانسنگ ارینجمنٹ کیلئےمیٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، جس میں ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد تک شرح سود عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے قرض رول اوور پرآئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا، وزیراعظم آفس ،وزارت خزانہ 3سے 5سال کیلئے میچورٹی ٹائم بڑھانے کیلئے بات جلد فائنل کریں گے۔