اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں مالی سال چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبرقومی اسمبلی عاطف خان کی زیرصدارت اکنامک افیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے بتایا کہ رواں مالی سال چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

سیکرٹری کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال پاکستان کو 20.8 ارب ڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

- Advertisement -

ای اے ڈی حکام نے کہا کہ رواں مالی سال دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام ہو جائے گا، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالرادھارآئل اینڈ کموڈیٹی کیلئے ملیں گے۔

حکام نے بتایا کہ جینیوا ڈونر کانفرنس کےتحت ابھی تک صرف 3ارب ڈالر موصول ہوسکے، جینیوا ڈونر کانفرنس کے تحت 10.7 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں ہیں۔

اس کے علاوہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر موصول ہوں گے،داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا پہلا فیز 2027 میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ ایشیائی انفرااسٹکچرانویسٹمنٹ بینک کواین 5 کا تعمیراتی ٹھیکہ دیا جائے گا۔

سیکرٹری اقتصادی ڈویژن ملک بھرمیں تمام این جی اوزکےمنصوبوں کی نگرانی کا میکنزم نہیں ہے۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تاخیر کا شکار بیرونی فنانسنگ پر مشتمل منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں