ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے ٹیرف پر چین کا جوابی وار، امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 34 فیصدٹیرف عائدکر دیا، جس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ بیجنگ نے امریکی اشیا پر 10 اپریل سے اضافی ٹیرف لگانے کا بھی اعلان کیا۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین کی جانب سے ٹیرف کا اعلان ٹرمپ کے اقدام کے جواب میں کیاگیا، امریکا کا یہ اقدام یکطرفہ غنڈہ گردی ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیجنگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بجائے سخت جواب دےگا۔

دوسری جانب چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائرکردیا ہے، چینی وزارتِ تجارت نے بتایا کہ ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

یاد رہے امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا اور یورپی یونین سمیت سو ملکوں پر بھاری ٹیکس عائد کردیا تھا، جس میں پاکستان سمیت پچیس ملکوں پر جوابی ٹیرف لگایا۔

مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سمیت مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا پاکستان پر انتیس فیصد، بھارت پر چھبیس فیصد، برطانیہ پر دس، یورپی یونین پر بیس، چین پر چونتیس، جاپان پر چوبیس، اسرائیل پرسترہ، سعودی عرب، قطر اورافغانستان پر دس دس فیصد ٹیرف عائد کیا۔

بعد ازاں امریکی ٹیرف کے جواب میں دنیا بھر نے شدید ردعمل دیا، یورپ نے امریکی ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا، یورپی یونین کا جوابی اقدامات کا اعلان کیا جبکہ چین نے بھی اسے بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں