چین کے صوبے شانزی میں دریا پر تعمیر کیا گیا پُل بارش اور سیلابی ریلے کے باعث پانی میں گر گیا۔
چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دریا پر تعمیر کیا گیا پُل گرنے سے 30 سے زائد افراد اور تقریباً 20 گاڑیاں لاپتا ہوگئیں۔ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی و وسطی چین میں منگل سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز شہر باوجی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کے سبب متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں دریا پر تعمیر کیا گیا برج افتتاح سے قبل زمین بوس ہوگیا تھا۔
مقامی ایم ایل اے وجے کمار منڈل نے برج گرنے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کرپشن کا تحفہ ہے۔ پل کی تعمیر پر 12کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔
بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی
مقامی ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ یہ پل بدعنوانی کے باعث گرا ہے، یہ پل دونوں بلاکس کو براہ راست جوڑنے کا ذریعہ ہوتا، لیکن افتتاح ہونے سے پہلے ہی یہ دریا میں گرگیا۔