تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چین نے بھارت کا پانی بند کردیا

بیجنگ : چین نے تبت سے آنے والے برہما پترا دریا کا پانی بند کردیا ہے جس سے نہ صرف بھارت بلکہ بنگلہ دیش کے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے تبت سے آنے والے برہما پترا دریا کا پانی بند کر دیا ہے جس سے فائدہ اُٹھانے والوں میں بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں، برہما پترا دریا کا پانی بند ہونے سے بھارت اور بنگلہ دیش کو پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس اقدام سے بھارت اور بنگلہ دیش کو آبی حوالے سے کس حد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق چین نے پانی کی بندش کا اقدام اپنے اہم ترین ہائیڈرو پراجیکٹ ”لالہو“ کی تکمیل کے لیے اٹھایا ہے اس پراجیکٹ پر 744 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

چین 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت برہما پترا پر تین مزید منصوبے لگانے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ جون 2014ء میں شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ اہم ترین چینی منصوبہ 2019ء تک مکمل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس چین نے برہما پترا دریا پر زام ہائیڈرو اسٹیشن کو آپریشنل کیا تھا جس پر بھارت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم چین نے ان کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد پاکستان کی طرف اس قدم کو جنگ کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -