تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ: چینی کی سوشل میڈیا اور گیم کی کمپنی ’ٹیسنسینٹ‘ نے امریکی ویب سائٹ فیس بک کو اسٹاک مارکیٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

چینی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ٹینسینٹ دینا کی پانچویں بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوئی اور اس کے حصص کی مالیت 531 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ فیس بک کے شیئرز کی مالیت 529 ارب ڈالر ہے۔

ٹینسینٹ کے حصص کی قیمت رواں برس ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں دوگنی ہوگئی ،کمپنی کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ماہرین کے لیے نہایت حیران کن ہے۔

بی بی سی کے مطابق چین میں فروخت ہونے والے ہر موبائل میں ٹینسینٹ لازمی شامل کی جاتی ہے، اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اب تک ایک ارب سے زائد ہوچکی ہے۔

صارفین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے آپس میں ویڈیو کالنگ، چیٹ، تصاویر شیئر کرنے کے علاوہ گیم کھیل سکتے ہیں تاہم اس کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ ایپ کے ذریعے چیزوں کی خریداری اور پیسوں کی منتقلی بھی کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے سیئنر نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’ٹینسینٹ کے حصص ہانگ کانگ کے بعد ملائیشیا میں بھی فروخت کےلیے پیش کی جائیں گے کیونکہ ملائیشیا کے حصص بازار کا شمار دنیا کے بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں ہوتا ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -