کراچی : چین کی شنگھائی شین لونگ بس ٹرانسپورٹ کمپنی نے سندھ کے پانج بڑے شہروں کراچی حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور لاڑکانہ میں انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان سے چین کی شنگھائی شین لونگ بس ٹرانسپورٹ کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چینی وفد نے سندھ میں جاری منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا انٹر سٹی بس سروس سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہے، ہم چاہتے ہیں انٹرسٹی بس سروس سے کراچی کے عوام کو بہتر سفر کی سہولت ملے۔
کراچی میں ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کی درمیان مختلف منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
منظور حسین وسان نے کہا کہ سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پورے ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا، پاک چین کی دوستی سے کئی ملکوں کو تکلیف ہوئی ہے۔
منظور حسین وسان نے چینی وفد کو کہا کہ سندھ میں بس سروس شروع کریں ہم آپ کہ ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
چینی وفد زو زینگ پینگ نے کہا کہ پاکستان خصوصی پورے سندھ میں شنگھائی شین لونگ ٹرانسپورٹ چائنہ کمپنی بس سروس اور مینوفیکچرنگ، اسیمبلنگ پلانٹ لگانا چاہتی ہے، سی پیک کے تحت خیرپور کہ اکنامک زون میں انویسٹمینٹ بھی کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں : چین اب سندھ کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرے گا
یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کے درمیان ملاقات ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چین کے تعاون سے صوبہ سندھ کے دوردراز دیہاتوں میں شمسی توانائی کے ذریعے سے بجلی کی پیداوار کا پروگرام کا آغازکیا جائے گا۔
مراد علی شاہ اورمسٹر وانگ یو کی ملاقات میں بجلی سے محروم سندھ کے پسماندہ علاقوں میں کو بجلی کی سہولت سے مزین کرنے کے لئے دوست ملک چین نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ابتدائی طورپرسندھ کے دیہی علاقوں کے لئے سولر ؤپینل فراہم کرنے کے لئے 80،000 ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔