تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عمران خان کی حکومت میں سی پیک پر کام متاثر نہیں ہوا‘

کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام متاثر نہیں ہوا۔

’اردو نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا کہ سی پیک پر کام متاثر ہونے کی غلط معلومات پھلائی گئی ہیں، سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی وجہ کورونا وبا اور سکیورٹی کی صورتِ حال تھی۔

لی بی جیان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کی کوئی سیاسی وجہ نہیں، پالیسی میں تبدیلی سے سرمایہ کاروں اور منصوبے پرعمل درآمد ٹیم میں تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین ملک ہے، کئی چینی کاروباری شخصیات اپنا کاروبار دیگر ممالک منتقل کر رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ان کے لیے ایک اچھی جگہ ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سُپر پاور ہے اور چین اس کی جگہ نہیں لے رہا، ایسا موازنہ کرنا درست نہیں، چین کو امریکا تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا، امریکا اور چین کو تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک چین اور تائیوان اس کا حصہ ہے، امریکی حکام کے تائیوان کے دورے سفارتی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -