پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین نے کرونا کا سر کچل دیا؟ کوئی موت واقع نہیں ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے کروناوائرس پر قابو پالیا ہے، گزشتہ روز سے اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت بروقت حکمت عملی اور عوامی تعاون سے وبائی مرض کو شکست دینے میں تقریباً کامیاب ہوچکی ہے۔ چین میں گزشتہ روز سے اب تک ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔

رواں سال جنوری سے چین میں شہری وبائی مرض سے ہلاک ہورہے تھے، تاہم اب کروناوائرس سے کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہورہا۔ البتہ 32 نئے کیسز سامنے آئے، مذکورہ کیسز بھی اب تک کے سب سے کم ترین ریکارڈ کیے گئے۔

چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں جن شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اور جن مریضوں میں کروناوائرس کی علامات ظاہر ہوئیں وہ تمام شہری غیرملکی ہیں۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

خیال رہے کہ چین میں اب کرونا کے مقامی کیسز رپورٹ ہونا تقریباً بند ہوگئے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور وہاں معمولاتِ زندگی اب بحال ہوگئے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس نومبر میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا شدت اختیار کر گئی اور دنیا کے 195 سے زائد ممالک تک پھیل گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں