تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین نے بھارتی الزام مسترد کر دیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ نے چین پر الزام لگایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین فائبر آپٹک بچھا رہا ہے، چین نے یہ الزام مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے لوک سبھا میں بیان دیا کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک نے سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایل اے سی پر چین کی جانب سے فائبر آپٹک بچھانے کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوں گی۔

ادھر چین نے سرحد کے قریب فائبر آپٹک بچھانے کے بھارتی الزام کو مسترد کر دیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ ایل اے سی پر فائبر آپٹک وائر نہیں بچھائی گئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

واضح رہے کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیر قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی اٹھانی پڑی ہے، بھارت کو پاکستان کا نیا نقشہ ہضم نہیں ہوا، تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا۔

یہ صورت حال تب سامنے آئی جب ایس سی او اجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا، یہ دیکھ کر بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے، بھارت کی جانب سے اعتراض کیا گیا جس پر پاکستان نے جواب دیا کہ یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔

بھارتی حکام سے کچھ نہ بن سکا تو روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران واک آؤٹ کر گئے۔

Comments

- Advertisement -