پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

’سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے قبل چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کیلیے نیا معیار بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے موقع پر چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کیلیے نیا معیار بن گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ 2023 صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے گئے۔

- Advertisement -

بیان مین مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ شرکت کریں گے اور اہم پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔ نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چین روایتی دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گا اور اس دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ، پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانا اور خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں