کراچی: چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل مدد کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں اسکول کے بچوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
یانگ یونڈونگ نے کہا کہ چین امن و استحکام کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل مدد فراہم کرتا ہے، امید ہے پاک بھارت مذاکرات سے تنازعات کو حل کریں گے۔
چین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید بڑھائے گا، چینی وزیر خارجہ
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات پاکستان اور بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہیں، امن واستحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان میں مائننگ سمیت دیگر شعبوں پر کام کرینگے، گوادر پورٹ اور نیو گوادر ایئرپورٹ اہم منصوبے ہیں۔
چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک