اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

‘چین نے پاکستان کو مزید 6 ملین ڈالر دے دیئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ سو ملین ڈالر رول اوورکردیئے، جس کےباعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشیٹیو کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت میں پوری قوم اور اپنی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، آپ لوگوں نے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا ہے، آپ دل کی گہرائیوں سے تحسین کے حقدار ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے آٹے میں نمک کےبرابرہیں، پورے ملک میں کروڑوں بچےبچیاں انتہائی قابل ہیں، امیدہے جو بھی حکومت آئےگی تو وہ اس میں اضافہ کرے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے فارن ریزرو میں 600 ملین ڈالر کا مزید اضافہ ہوا ہے، کل پھر چین نے پاکستان کو 6 ملین ڈالر دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے نام بتانے منع کیا گیا تھا لیکن اپنے محسنوں کو یاد رکھنا چاہیے، دعا کریں ملکی خزانے میں قرضوں سے نہیں اپنی محنت اورکمائی سے اضافہ ہو۔۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی محنت سےپاکستان آگےبڑھےگا، اللہ نےموقع دیا تو کروڑوں بچوں کی تعلیم اور کھیل کے میدانوں کیلئے وسائل مہیا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں