اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

چین نے امریکا اور نیٹو کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے نیٹو کو عالمی امن اور استحکم کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو عالمی امن اور استحکام کےلیےخطرہ ہے امریکی زیرقیادت فوجی بلاک یورپ اور ایشیا میں گڑبڑ کرنا بند کرے۔

بیان کے مطابق نیٹو کی سردجنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب عیاں ہو چکا ہے نیٹوجاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیساتھ معاہدےکا منصوبہ بنا رہا ہے امریکی قیادت میں فوجی بلاک نیٹوسرد جنگ کی ذہنیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ نیٹو نے سرحدوں کے پار اپنی طاقت کو بڑھایا اور ملکوں میں گڑبڑ کی ہے نیٹو نے سرحدوں کے پار تصادم کو ہوا دینا جاری رکھا ہوا ہے۔

چین نے باور کرایا کہ نیٹو کو اپنی علاقائی اور دفاعی تنظیم کی پوزیشن کی پاسداری کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں